Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر کے بعد ثانیہ نے کیا شیئر کیا؟

سابق کرکٹ کپتان اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبروں نے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے
شائع 20 جنوری 2024 02:03pm
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام
تصویر: ثانیہ مرزا/انسٹاگرام

طلاق کی خبروں کی طرح شعیب ملک کی دوسری شادی کے حوالے سے بھی ردِعمل نہ دینے والی ثانیہ مرزا نے اس بار بھی مکمل خاموشی اپنائے رکھی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤ نڈرشعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کی خبروں نے آج صبح سے سوشل میڈیا کو گرما رکھا ہے۔

اس معاملے پر بات نہ کرنے والی سابق بھارتی ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

گرے پینٹ شرٹ کے ساتھ رائل بلیو کوٹ میں ملبوس ثانیہ کی یہ تصویر ان کے تازہ ترین شوٹ سے لی گئی ہے۔

سابق ٹینس اسٹار نے یہ شوٹ بھارت کی معروف فیشن برانڈ ’Nezo‘ کیلئے کروایا۔

اس سے قبل ثانیہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری میں سابق ٹینس اسٹار نواک جوکوچ کا انٹرویو لیتے ہوئے کھینچی گئی تصویر شیئر کی تھی۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل ہیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

lifestyle

sana javed

Shoaib Malik Sana Javed Marriage