Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رام مندر کے افتتاح سے قبل انتہا پسند ہندو کشیدگی پھیلانے کے لیے سرگرم

ہندو سینا کے کارکنوں نے نئی دہلی کے بابر روڈ کے بورد پر "ایودھیا" مارک کا پوسٹر چسپاں کیا،کچھ دیر بعد ہٹادیا گیا
اپ ڈیٹ 22 جنوری 2024 12:22pm

بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر تعمیر کیے گئے رام جنم بھومی مندر کے افتتاح سے قبل انتہا پسند ہندو ماحول کو زیادہ سے زیادہ کشیدہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بہت سے شہروں میں مسلمان خوف محسوس کر رہے ہیں کہ کہیں کسی چھوٹی سی بات سے بھی ہنگامے شروع نہ ہوجائیں۔

رام مندر کا افتتاح 22 جنوری کو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں شر پسندوں نے سرکاری دفاتر والے علاقے میں واقع بابر روڈ کے بورڈ پر ”ایودھیا مارگ“ کا پوسٹر چسپاں کرکے کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

کچھ دیر بعد انتظامیہ نے پوسٹر ہٹادیا۔ یہ پوسٹر چسپاں کرنے والے ہندو سینا کے کارکن تھے۔ پوسٹر کی تصویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابات کی آمد پر رام مندر کے افتتاح کے سیاسی فوائد بٹورنے پر مودی سرکار کو اپوزیشن جماعتوں اور غیر جانب سیاسی مبصرین کی طرف سے شدید نکتہ چینی کا سامنا ہے۔

New Delhi

Ram Mandir

Hindu Sena

Ayodhya

HINDU EXTREMIESTS

BABAR ROAD

AYODHYA MARG

Ram Mandir Ayodhya