Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ٹی کمپنی کے سلور جوبلی فنکشن میں حادثہ، سی ای او ہلاک

بھارتی شہر حیدر آباد میں سنجے شاہ کو لوہے کے پنجرے میں استیج پر اتارا جانا تھا جو زنجیر ٹوٹنے سے گرگیا
شائع 20 جنوری 2024 11:28am

**بھارت کے شہر حیدر آباد (دکن) میں ایک کمپنی کے سلور جوبلی فنکشن نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی جان لے لی۔ **

وزٹیکس نامی آئی ٹی کمپنی کے قیام کی پچیسویں سالگرہ کی مناسبت سے راموجی فلم سٹی میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ایونٹ کے ایک اہم حصے کے طور پر سی ای او سنجے شاہ اور کمپنی کے ایک اور اعلیٰ عہدیدار کو لوہے کے بڑے پیجرے میں سوار کرکے بلندی سے اسٹیج پر اتارنے کا انتطام کیا گیا۔

مہمانوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے پنڈال کے سامنے جب دونوں شخصیات کو اسٹیج پر اتارا جارہا تھا تب زنجیر ٹوٹنے سے لوہے کا پنجرا زمین پر آ رہا۔

سنجے شاہ شاہ اور ان کے ساتھ کو گہرے زخمی آئے۔ دونوں کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا تاہم سنجے شاہ جانبر نہ ہوسکے۔

CEO DIES DURING EVENT

SANJAY SHAH

HYDERABAD DECCAN

SILVER JUBILEE FUNCTION