Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی جائے نہ جائے میں ایودھیا جاؤں گا، ہربھجن سنگھ کا اعلان

رام مندر کا افتتاح اچھا ایونٹ ہے، رام چندر جی سے آشیرواد لینا چاہوں گا، "بھجی" کی گفتگو
شائع 20 جنوری 2024 11:01am

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ کانگریس یا کسی اور پارٹی کے لوگ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا جائیں نہ جائیں، میں تو جاؤں گا۔

عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ رام مندر کا افتتاح ایک اچھا موقع ہے۔ میں ایودھیا جاکر رام چندر جی سے آشیرواد لینا ضرور چاہوں گا۔

اے این آئی سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرا ذاتی فیصلہ ہے کیونکہ میں خدا پر یقین رکھتا ہوں۔

یاد رہے کہ ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام جنم بھومی مندر میں شری رام چندر جی کی مورتی کی تنصیب کی تقریب 22 جنوری کو ہو رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے کیونکہ ان کے خلاف حکومت مذہب کو بھی سیاسی فوائد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے کہا ہے کہ وہ رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے اور ویسے بھی انہیں دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ 22 جنوری کے بعد بیوی، بچوں اور والدین کے ساتھ رام مندر جائیں گے۔

harbhajan singh

Ram Mandir

Arvind Kejriwal

BHAJJI

AAP