Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی: مسلح قبائلی تصادم میں 6 افراد جاں بحق

واقعہ دو قبائل کے درمیان تصادم کا شاخسانہ ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 20 جنوری 2024 11:54am

سندھ کے شہر گھوٹکی میں سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سرحد تھانے کی حدود کے گاؤں مسکان ساوند میں مخالفین پرجدید اسلحے سے فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو قبائل ساوند اور سندرانی کے درمیان تصادم کا شاخسانہ ہے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں امیر بخش، فیض محمد، شیر علی، نصیب ملک،عبدالرحمان اور علی رضا شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں حبیب اللہ اور اربیلو شامل ہیں۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف کا سماں ہے ۔

Ghotki firing