Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا امیں برف پر پھسل کر بجلی تار سے ٹکرانے والے ماں باپ ہلاک، نوزائیدہ بچی محفوظ

اوریگن میں 18 سالہ پڑوسی لڑکی نے جان پر کھیل کر نوزائیدہ بچی کو بجلی کے تاروں سے دور کیا
شائع 20 جنوری 2024 10:34am

امریکا میں شدید برف باری کے دوران برف پر پھسل کر بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں والدین ہلاک ہوگئے جبکہ اُن کی نوزائیدہ بچی محفوظ رہی۔

پورٹ لینڈ (اوریگن) میں ماجیا واشنگٹن نے اپنے پڑوسیوں کو دیکھا کہ وہ طوفان کے دوران اپنی بچی کو بچانے کی بھرپور تگ و دَو کر رہے ہیں۔

شدید برفانی طوفان کے دوران ماجیا واشنگٹن نے اپنے گھر کے باہر چمک محسوس کی۔ اس نے کھڑکی کھولی تو دیکھا کہ اس کے پڑوس میں ایک گاڑی پر بجلی کے تار گرے ہوئے تھے۔ اس کے پڑوسی بچی کو گاڑی سے نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ماجیا واشنگٹن نے اپنے دوست کو آواز دی تاکہ بچی کو محفوظ رکھا جاسکے۔ اس نے بچی کو کھنچ کر نکالا۔ بجلی کے جو تار گرے ہوئے تھے ان میں سپلائی آرہی تھی۔ بچی کے ماں باپ کے علاوہ 15 سالہ ماموں بھی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔ ماجیا واشنگٹن بچی کو بچانے میں کامیاب ہوئی۔

SNOWSTORM

PORTLAND, OREGON

PARENTS KILLED

TODDLER SAVED FROM CERTAIN DEATH