Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نزلہ زکام سے فوری آرام دینے والا جادوئی ٹانک

اس ٹانک میں استعمال ہونے والے اجزا صحت کیلئے بھی ہر طرح سے مفید ہیں
شائع 20 جنوری 2024 11:20am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

موسمِ سرما کا وائرل سب ہی کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیتا ہے۔ ہر دوسرا بندہ نزلہ زکام اور کھانسی یا گلے کی خرابی کا شکار نظر آتا ہے۔

اس فلو سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اکثریت ڈاکٹروں سے رجوع کرتی ہے۔ کھانسی سے فوری آرام کیلئے کئی قسم کے کھانسی کے سیرپ صرف وقتی ہی فائدہ دیتے ہیں۔

مستقل طور پر کھانسی کو دور کرنے کیلئے گھروں میں کئی ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ فلو کو دور کیا جاسکے۔

کھانسی کو شہد اور پیاز سے بنے ٹانک کی مدد سے باآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔ اس میں موجود اجزا انسانی صحت کو مجموعی فائدہ بھی دیتے ہیں۔

شہد کھانسی کو دور کرنے اور گلے کی خراش کے لئے انتہائی مفید ہے جبکہ پیاز کورسیٹن کی مقدار کے سبب فلو سے راحت فراہم کرنے کے لئے جادوئی اثرات رکھتی ہے۔

گھر پر یہ ٹانک کیسے تیار کریں؟

ایک جار میں 2 بڑا چمچ کٹا ہوا پیاز شامل کریں، اس میں 4 بڑے چمچ شہد شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

اب جار کو مضبوطی سے بند کریں اور اسے تقریباً 5 سے 6 گھنٹوں یا رات بھر کے لئے رکھ دیں۔

کھانسی کو دور کرنے والے اس جادوئی ٹانک کو دن میں 2 سے 3 بار 1 چمچ کھائیں۔

صحت

lifestyle

Winter Season

Honey

healthy lifestyle

onions

flu virus

Cough remedy

viral

Tonics

cough and flu