Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

زویا ناصر نے اپنی موت کی افواہوں پر خاموشی توڑدی

چند ہی سیکنڈ میں میری وفات کی خبریں وائرل ہوگئی تھیں، زویا ناصر
شائع 20 جنوری 2024 10:16am
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زویا ناصر نے اپنے انتقال سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑدی۔

حال ہی میں زویا ناصر نے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور خواتین کے حقوق سمیت اپنی موت کی افواہوں سے متعلق گفتگو کی۔

زویا ناصر نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کی خبروں کے وائرل ہونے سے متعلق کہا کہ ’میری بھابھی کا اچانک انتقال ہوگیا تھا، ان کا جانا ہماری پوری فیملی کیلئے بہت تکلیف دہ تھا۔ سوشل میڈیا پر کسی نے پوسٹ میں کہا تھا کہ ناصر ادیب صاحب کی بہو کا انتقال ہوگیا تو کہیں سے پھر یہ بیٹی بن گیا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے بعد سوشل میڈیا پر چند ہی منٹوں میں یہ خبر ہر طرف پھیل گئی اور بہت سے لوگوں کو لگا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے‘۔

زویا ناصر نے کہا کہ ’میں اپنی بھابھی کے بہت قریب تھی، ان کی اچانک وفات نے مجھے بہت گہرہ صدمہ دیا تھا۔ جب یہ خبریں وائرل ہورہی تھیں تو میں اس وقت نہ تو سوشل میڈیا چیک کر رہی تھیں اور نہ ہی کسی کا فون اٹھا رہی تھی‘۔

اُنہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’میرے انتقال سے متعلق کئی خبریں شائع ہوئیں، میرے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی یہی لگا تھا کہ میرا انتقال ہوگیا ہے‘۔

زویا ناصر لیجنڈری فلم رائٹر ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے ڈرامہ انڈسڑی میں قدم رکھا جہاں ان کو انکی اداکاری کے سبب خوب پزیرائی ملی۔

death

Interview

Pakistani Actress

News

lifestyle

شخصیات

podcast

showbiz celebrities

Zoya Nasir

Death Rumors