Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کب شادی کریں گی؟ ماہرِ نجوم کا تہلکہ خیز انکشاف

سمیعہ خان پاکستانی شوز میں شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرتی ہیں
شائع 20 جنوری 2024 09:20am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

معروف پاکستانی نجومی سمیعہ خان نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کی شادی سے متعلق ایک تہلکہ خیز پیش گوئی کی ہے۔

ماہرِ نجوم سمیعہ خان کا نام پاکستان کے مقبول ناموں میں سے ایک ہے۔ وہ اکثر و بیشتر پاکستانی شوز میں شوبز شخصیات کے مستقبل سے متعلق پیشگوئیاں کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے یمنیٰ زیدی کی شادی اور ان کے کیریئر کے بارے میں پیش گوئی کی ہے۔

سمعیہ خان نے یمنیٰ زیدی کیلئے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یمنیٰ سے مل چکی ہوں اور ان کے ساتھ ایک پروگرام بھی کر چکی ہوں۔ وہ بالکل فرشتہ صفت انسان ہیں، مجھے وہ بہت پسند ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں بہت کم لوگ ان جیسے ہیں‘۔

پاکستانی اداکارہ کے مستقبل کے بارے میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جہاں تک ان کے کیریئر اور شادی کی بات ہے تو 2025 میں ان کی شادی ہوگی۔ لیکن جب میں یمنیٰ کے ستارے دیکھتی ہوں وہ خوش قسمتی کے ستاروں کے ساتھ پیدا ہوئی ہیں۔ وہ اس انڈسٹری میں ایک لمبی اننگز کھیلیں گی، وہ اب بھی اپنے کیریئر میں بہت کامیاب ہیں‘۔

سمعیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے کہ اس سال انہیں کسی سے محبت ہوجائے، لیکن شادی ان کی 2025 میں ہوگی۔ میرا ان کو مشورہ بھی یہی ہے کہ وہ اس سال انتخاب کریں اور شادی اگلے سال کریں‘۔

یمنا زیدی کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سمیعہ خان نے کہا کہ میں یمنا زیدی سے ملی ہوں، ۔ انڈسٹری میں بہت کم لوگ ہیں جن کے بارے میں میں یہ بات کہہ سکتا ہوں۔ تصفیے کے بارے میں؛ وہ 2025 میں شادی کریں گے. اور اگر ہم ان کے ستاروں کو دیکھیں تو وہ اس ویڈیو کا لنک یہ ہے:

یمنیٰ زیدی اور پاکستانی اداکار اُسامہ خان فلم ’نایاب‘ سے اپنا ڈیبیو کریں گے، فلم میں یمنیٰ کو بطورِ کرکٹر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

رواں ماہ فلم کے گانے ’مینٹل سا دل‘ اور ’شیندی‘ ریلیز کردیے گئے تھے جو ریلیز کے فوراً بعد ہی مقبول ہوگئے تھے۔

یمنیٰ زیدی کو بہترین اسکرپٹ کے انتخاب کے سبب جانا جاتا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مداح اداکارہ کی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Interview

Wedding

Marriage

lifestyle

شخصیات

podcast

Predictions

Yumna zaidi

showbiz celebrities

Samiah Khan

Astrologer