سرگودھا میں امیدوار کے انتقال پر 2حلقوں میں انتخابات ملتوی
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور 85 کے امیدوار کی وفات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ میں 8 فروری کو ہونے والا انتخاب ملتوی کر دیا۔ دوسری طرف ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ صادق علی ولد الف دین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 15 جنوری کا جعلی ہے۔ حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہے۔
سرگودھا کے حلقہ این اے 83 اور 85 کا انتخابی شیڈول صادق علی ولد الف دین کی وفات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مرحوم صادق علی سرگودھا کے 2حلقوں سے امیدوار تھے۔
انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔
##’حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہے‘
ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ صادق علی ولد الف دین کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 15 جنوری کا جعلی ہے۔ حلقہ این اے 83 اور حلقہ این اے 85 میں الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہے۔
محسن شاہنواز کا کہنا ہے کہ این اے 83 اور85 میں الیکشن ملتوی کردیے گئے، آراو نے امیدوار صادق علی کی وفات کے باعث انتخابی شیڈول منسوخ کیا، مرحوم صادق علی دونوں حلقوں سے امیدوار تھا، صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنرمعاملے کا نوٹس لیں۔
Comments are closed on this story.