Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کے الیکڑک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری

نیپرا نے کے الیکٹرک کے پاور سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کر دی
شائع 19 جنوری 2024 10:43pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکڑک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کردیا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے پاور سپلائی اینڈ ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کر دی، کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت آج پوری ہورہی تھی، 20 سال کیلئے لائسنس جاری کردیا گیا۔

اس نان ایکسکلوسیو لائسنس کی تجدید بجلی کے شعبے کی لبرلائزیشن سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی غیر خصوصی لائسنس کی درخواست کے بعد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے آئندہ 20 سال کے لیے نان سیل ڈسٹری بیوشن اور سپلائر لائسنس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی تھی جو 19 جنوری 2024 تک تھی۔

تجدید کا فیصلہ ایک جامع سماعت کے بعد کیا گیا جو 28 نومبر 2023 کو اختتام پذیر ہوا۔ اور اب نیپرا نے کے الیکٹرک کو کراچی، اُوتھل، بیلہ، وندر، حب، دھابیجی اور گھارو میں بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار، ممبر سندھ رفیق احمد شیخ، متھر نیاز رانا، ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور خان اور ممبر آمنہ احمد پر مشتمل اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

nepra

WAPDA

K-Electric