Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 44 فیصد سے زائد ریکارڈ

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات
شائع 19 جنوری 2024 10:21pm

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 44 اعشاریہ 64 فیصد پر پہنچ گئی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء مہنگی اور 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

ملک میں پیاز 230 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے، رواں ہفتے پیاز کی فی کلو قیمت میں 18 روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 10 روپے 78 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 143 روپے سے بڑھ کر 154 روپے تک پہنچ گی۔

رواں ہفتے مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 86 پیسے، انڈے فی درجن 7 روپے 87 پیسے اور دال ماش کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 52 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 12 روپے 41 پیسے بڑھ گئی، جبکہ دال مونگ ، گائے کا گوشت اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آلو، چینی، پیٹرول سمیت 8 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، رواں ہفتے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 32 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ بریڈ، تازہ دودھ خشک دودھ سمیت 21 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty