Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان : فائرنگ سے 3 سگے بھائی جاں بحق، 2 افراد زخمی

فائرنگ دکان کے تنازع پر ہوئی، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا، پولیس
شائع 19 جنوری 2024 06:33pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مردان میں دکان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چورہ کے حدود سپینکئی میں پیش آیا، جہاں بااثر افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی روزی خان، شفیق اور شاہ زمین جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دکان کے تنازع پر رونما ہوا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور: طالبہ نے ہراساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار کروا دیا

لاہور: پارٹی کرنے والا نوجوان 10ویں منزل سے چھلانگ لگا کر دم توڑ گیا

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال مردان منتقل کیا۔

firing

Mardan

KPK Police