Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلقیس بانو ریپ اینڈ مرڈر کیس : 11 ملزمان کو 21 جنوری تک سرینڈر کا حکم

2002 کے گجرات فسادات میں انتہا پسند 5 ماہ کی حاملہ 21 سالہ بلقیس سے اجتماعی زیادتی کی گئی، 7 اہل خانہ قتل کردیے گئے
شائع 19 جنوری 2024 04:49pm

بھارت کی سپریم کورٹ نے گجرات کے بلقیس بانو ریپ اینڈ مرڈر کیس کے گیارہ ملزمان کو حکم دیا ہے کہ 21 جنوری تک اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں۔

سپریم کورٹ نے یہ ڈیڈ لائن پہلے مقرر کی تھی۔ اب اس حوالے سے حتمی انتباہ جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام ملزمان کی طرف سے سرینڈر کے لیے مزید مہلت دیے جانے کی اپیل مسترد کردی تھی۔

قانونی امور سے متعلق ویب سائٹ لائیو لا نے بتایا کہ جسٹس بی وی ناگارتنا اور جسٹس اُجل بٗھیان پر مشتمل بینچ کے فیصلے کے مطابق ملزمان نے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے جو وجوہ بیان کی تھیں وہ میرٹ پر پوری نہیں اترتی تھیں۔

2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران 11 ہندوؤ نے جب بلقیس بانو کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تب اس کی عمر 21 سال تھی اور وہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ تین سالہ بیٹی سمیت اس کے سات اہل خانہ کو انتہا پسند ہندووٓ نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Gujarat Riots

BILQEES BANO RAPE AND MURDER CASE