Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس میں گواہ کا بیان قلمبند، سماعت کل تک ملتوی

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کر لیا، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ احتساب...
شائع 19 جنوری 2024 04:10pm

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کر لیا، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے علاوہ ان کے وکیل وکیل لطیف کھوسہ اور ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب مظفرعباسی بھی ٹیم کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت گواہ عبداللہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔

توشہ خانہ کیس: کب کیا ہوا؟

تاہم عدالتی کارروائی کے دوران وکیل ملزم لطیف کھوسہ نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔

Toshakhana

Toshakhana Cars reference