Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

میڈونا پر شائقین نے مقدمہ کردیا

'رات گئے گھر پہنچے اور اگلی صبح کام پر جانے کے لیے جلدی اٹھنا پڑا'
شائع 19 جنوری 2024 03:08pm

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا پر ان کے شائقین نے مقدمہ کردیا۔ مقدمہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ میڈونا نے ایک کنسرٹ دیر سے شروع کیا جس کے باعث وہ رات گئے گھر پہنچے اور اگلی صبح کام پر جانے کے لیے جلدی اٹھنا پڑا۔

میڈونا پر مقدمہ کرنے والے شائقین کا تعلق نیو یارک سے ہے۔ بروکلین کی فیڈرل کورٹ میں دائرکیے گئے مقدمات میں مائیکل فیلوز اور جوناتھن ہیدن نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے میڈونا کے سیلیبریشن ٹور کے لیے 13 دسمبر کو بارکلیز سینٹر کے شو کے ٹکٹ خریدے۔

یہ شو رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہونا تھا ہم 65 سالہ گلوکارہ ساڑھے دس بجے سے پہلے شو شروع نہ کر پائی۔

مقدمات کے متن میں کہا گیا ہے کہ رات ایک بجے شو ختم ہونے پر جب وہ گھر جانے کے لیے ہال سے نکلے تو پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوچکی تھی۔ جلد گھر پہنچنے کے لیے انہیں خاصی رقم خرچ کرنا پڑی۔

شوبز کی دنیا میں کنسرٹس اور شوز کا تاخیر سے شروع ہونا عام بات ہے۔ اس حوالے سے امریکا اور یورپ میں فنکاروں کو مقدمات کا سامنا رہا ہے۔ میڈونا کے خلاف پہلے بھی دو بار مقدمہ دائر کیا جاچکا ہے۔ یہ دونوں مقدمات بعد میں رضاکارانہ بنیاد پر واپس لے لیے گئے تھے۔

fans

New York City

MADONA

LAWSUITS

CELEBRATIONS TOUR