Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

اسرائیلی فوج نے غزہ میں فلسطینیوں کی قبریں بھی کھود ڈالیں

کھدائی کا مقصد یرغمالی اسرائیلوں کا سراغ لگانا تھا، اسرائیلی فوجی ترجمان، باقیات قبروں کے باہر ہی چھوڑ دی گئیں
شائع 19 جنوری 2024 02:07pm

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے خلاف انتہائی سفاکی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہی رکھی۔ صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ میں فلسطینیوں کی قبریں بھی کھود ڈالی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ این بی سی کو بتایا کہ قبروں کو محض یہ دیکھنے کے لیے کھودا گیا کہ کہیں ان میں اسرائیلی یرغمالیوں کو تو نہیں دفنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق جب بھی اسرائیلی یرغمالیوں کے ممکنہ مدفن سے متعلق معلومات حاصل ہوتی ہیں تب اسرائیلی فوج فوری کارروائی کرتی ہے۔

غزہ میں متعدد قبرستانوں میں قبروں کے کھودے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بہت سے فلسطینیوں کی قبریں کھودنے کے بعد باقیات کو باہر ہی چھوڑ دیا۔

ISRALEI FORCES

CONFESSED DIGGING GRAVES

GAZA GRAVEYARDS