Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گورنمنٹ اسکول کی چھت سے ٹکڑے کلاس میں بیٹھی طالبات پر آگرے

بچیاں معجزانہ طورپرمحفوظ رہیں، محکمہ تعلیم سے مرمت کروانے کا مطالبہ
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 02:06pm

کراچی کے علاقے ملير میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول میں چھت کے ٹکڑے کلاس میں بیٹھی طالبات پرگرگئے۔

قائد آباد گورنمنٹ گرلزلوئر اسکول میںٓ دوران تدریس کلاس میں بیٹھی بچیوں پر اچانک چھت کے پلستر کے ٹکڑے گرنے سے کلاس میں بھگدڑ مچ گئی.

تاہم بچیاں معجزانہ طورپرمحفوظ رہیں۔

واقعے سے پریشان والدین کا کہناہے کہ اطلاع کے باوجود محکمہ ورکس و تعلیمی افسران نہیں پہنچے۔

طالبات نے محکمہ تعلیم سے درخواست کی ہے کہ ہماری زندگیاں داو پر لگی ہوئی ہیں،اسکول کی مرمت کروائی جائے۔

karachi

government girls school