Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرا خان کی شادی کے یادگار لمحات، عامر خان کی سابقہ اہلیہ اور بہن نے دلکش تصاویر شیئر کردیں

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان کی شادی کے چرچے ابھی ختم نہیں ہوئے
شائع 19 جنوری 2024 01:05pm
تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی صاحبزادی ایرا خان کی شادی کے چرچے ابھی ختم نہیں ہوئے، جوڑے کی نئی دلکش تصاویر وائرل ہیں۔

بھارتی فلم ساز اور عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور عامر خان کی بہن نگہت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایرا خان کی شادی سے یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

ادے پور میں ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کے بعد ممبئی میں ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

بیٹی کی والدہ کرن راؤ نے گزشتہ روز ایرا خان کی شادی کے یادگار لمحات کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک انتہائی تفریحی شادی کے کچھ مناظر۔ ہم ہنسے تھے، گانا گارہے تھے، رقص کررہے تھے، گلے ملے تھے، پوز دے رہے تھے‘۔

عامر خان کی بہن نگہت نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایرا نوپور کی شادی کی بہت سی خوشگوار یادیں‘۔

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے 10 جنوری کو ادے پور میں فٹنس ایکسپرٹ نوپور شیکھرے سے مسیحی انداز میں شادی کی تھی۔ 3 جنوری کو اس جوڑے نے ممبئی میں اپنی شادی رجسٹرکروائی تھی۔

13 جنوری کو ممبئی میں استقبالیہ تقریب ہوئی تھی جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان، جیا بچن، مکیش اور نیتا امبانی، جوہی چاولہ اور کترینہ کیف سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی تھی۔

Instagram

Wedding

Indian Media

Aamir Khan

lifestyle

Ira Khan

Nupur Shikhare

Viral Pictures

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR

Wedding Festives