Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی کوریا کا ایٹمی ہتھیاروں کے زیر آب تجربے کا دعویٰ

بحیرہ کوریا کیا جانےوالا تجربہ امریکا، شمالی کوریا اور جاپان کی مشترکہ جنگی مشقوں کا جواب ہے، سرکای بیان
شائع 19 جنوری 2024 12:47pm

شمالی کوریا کی حکومت نے ایٹمی ہتھیاروں کے ایک سسٹم کا زیرِ آب تجربہ کیے جانے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کو شمالی کوریا کے حکام نے بتایا کہ انہوں نے انڈر واٹر نیوکلیئر ویپن سسٹم Haeil-5-23 کا تجربہ بحیرہ کوریا کے مشرقی حصے میں کیا۔

یہ تجربہ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپانی افواج کی اس مشترکہ جنگی مشق کے خلاف جس میں ایٹمی توانائی سے چلنے والے امریکی طیارہ بردار جہاز نے بھی حصہ لیا ہے۔

ماہِ رواں کے اوائل میں شمالی کوریا نے بتایا تھا کہ اس نے ایٹمی ہتھیاروں کے زیرِ آب حملے سے بچاؤ کے حوالے سے متعدد تجربے کیے ہیں۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں اس ہتھیار کے استعمال سے جنوبی کوریا میں تابکاری کا سنامی آجائے گا۔

غیر جانب دار مبصرین نے اس نکتے پر بحث شروع کردی ہے کہ شمالی کوریا کے پاس ایسا کوئی ایٹمی ہتھیار ہے بھی یا نہیں اور یہ کہ وہ ایسے ہتھیار بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے بھی یا نہیں۔

North Korea

UNDERWATER NUCLEAR WEAPON SYSTEM

PYANG YONG