Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں نے پولیس پر بھی فائر کھول دیا، مقدمہ درج

موقع سے فرار ہونے والے دولہا سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری
شائع 19 جنوری 2024 12:03pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دولہا کے والد سمیت 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

تھانہ صادق آباد کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان نے روکنے پر پولیس پر بھی فائرنگ کر دی تھی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔

ایف آئی آر میں 13 ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کیاور اس دوران سرکاری گاڑی کوبھی فائر لگا۔

ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں۔

پولیس کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے دولہا سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

rawalpindi

ARRESTS

ARIAL FIRING