Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کے قضیے میں مکڈونلڈز پھر وضاحت کرنے پر مجبور

متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز سے ہمدردی ہے، سوشل میڈیا پر بیان جاری
شائع 19 جنوری 2024 11:55am

معروف امریکی فاسٹ فوڈ چین مکڈونلڈز نے یہ عزم دہرایا ہے کہ وہ غزہ کی لڑائی کے کسی بھی فریق کے لیے فنڈنگ نہیں کرے گا۔

مکڈونلڈز نے سوشل میڈیا پورٹل x پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں اپنے لوگوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

مکڈونلڈز اور دوسرے بہت سے ملٹی نیشنل برانڈز کو غزہ کی لڑائی کے باعث بائیکاٹ اور احتجاج کا سامنا ہے۔

امریکی فاسٹ فوڈ برانڈ نے x پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس مناقشے سے متاثر ہونے والے خاندانوں اور کمیونٹیز کے ہم شدید دکھ محسوس کرتے ہیں۔ یہ جواب ایک کالر کی طرف سے بائیکاٹ کے مطالبے کے جواب میں دیا گیا۔

مکڈونلڈز کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرنے والی سوشل میڈیا پوسٹ کو کم و بیش چار لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

mcdonalds

POST ON X

FAST FOOD CHAINS

GAZA FIGHT

IMPACTED FAMILIES AND COMMUNITIES