Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کےایکشن سےبھارتی دہشت گردی کانیٹ ورک بےنقاب ہوا، جان اچکزئی

'اسلام آباد میں بلوچ خواتین کاڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا' ایران کوپاکستان جوابی کارروائی پر ردعمل
شائع 19 جنوری 2024 11:50am

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملکی سلامتی کوچیلنج کرنے والوں کا بھرپورجواب دیا، بلوچ خواتین کا ڈرامہ بُری طرح فلاپ ہوگیا۔

گرشتہ روز بلوچستان حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ایران میں جوابی کارروائی پربات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف کےایکشن سےبھارتی دہشت گردی کانیٹ ورک بےنقاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج نےقوم کا سرفخرسے بلند کیا۔ قوم،خاص کراہلیان بلوچستان پاک فوج کےمشکورہیں۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلوچ خواتین کاڈرامہ بری طرح فلاپ ہوگیا، یہ ڈرامہ بھارت میں تیار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے منگل 16 جنوری کو قبل پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے میں میزائل اور ڈرون حملہ کرکے 2 بچیوں کو شہید اور 3 کو زخمی کر دیا تھا۔

پاکستان نے بلوچستان کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی، دو طرفہ تعلقات کے منافی قرار دیا تھا۔

پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جمعرات 18 جنوری کو ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

بلوچستان

Jan Achakzai

Pakistan Iran attacks