Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاس ورڈ نہ بتانے پر دوستوں نے لڑکے کو مار کر لاش جلا دی

دوست "فری فائر" کا پاس ورڈ مانگ رہے تھے
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 12:28pm

بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں ایک نوجوان کو اس کے دوستوں نے محض اس لیے مار کر جلادیا کہ اُس نے وڈیو گیم کا پاس ورڈ دینے سے انکار کردیا تھا۔

ضلع مرشد آباد کا 18 سالہ پاپئی دس کئی دن سے لاپتا تھا۔ 15 جنوری کو اس کی لاش ایک جنگل سے ملی۔

پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اس کے دوست اس سے وڈیو گیم فری فائر کا پاس ورڈ مانگ رہے تھے۔

جب اس نے پاس ورڈ دینے سے مسلسل انکار کیا تو چار دوستوں نے مشتعل ہوکر اسے مار ڈالا اور پھر اس کی لاش جنگل میں لے جاکر ایک گاڑی میں ڈالی اور آگ لگادی۔

west bengal

Password Sharing

FREE FIRE

KILLED BY FRIENDS