Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش، مصالحت کی پیشکش کردی

یو این سیکریٹری جنرل گوئتریس کہتے ہیں فریقین کو معاملات بات چیت، کے ذریعے، پرن طور پر، حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے
شائع 19 جنوری 2024 10:40am

اقوام متحدہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے خدمات پیش کی ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی حالات ایسے مناقشوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ فریقین کو معاملات بات چیت کے ذریعے درست کرنے چاہئیں۔

دونوں ممالک سے ضبط و تحمل سے کام لینے کی استدعا کرتے ہوئے انتونیو گوئتریس نے کہا کہ معاملات کو پرامن رہتے ہوئے درست کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ اپنی خدمت پیش کرنے کو تیار ہے۔

سوشل میڈیا پورٹل x پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی، راکٹ فائر کیے جانے اور فائرنگ کے تبادلے پر انہیں بے حد تشویش ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ترجمان اسٹیفین ڈجارک نے کہا کہ ہمیں فریقین کے جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ سب کچھ تشویش ناک ہے۔ فریقین کو اپنے تمام اختلافات بات چیت کے ذریعے دور کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیے

پاکستان کے ایران کے اندر جوابی حملے، متعدد دہشت گرد ہلاک

ایران میں حملے کیلئے ’مرگ برسرمچار‘ کا کوڈ کیوں استعمال کیا گیا

ایران کا پاکستانی حدود میں فضائی حملہ، 2 جاں بحق، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی سفیر طلب

United Nations

Pakistan Iran attacks

ANTONYA GOITERRES

PAK IRAN TESNSIIONS