Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مسجد نبوی میں عملہ کون سی 6 زبانیں بولتا ہے

مسجدِ نبوی، سیرت و تاریخ کے میوزیم اور دیگر اہم مقامات کے بارے میں 24 گھنٹے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2024 07:24pm

سعودی حکومت نے مسجدِ نبوی ﷺ میں عبادت کرنے والوں کی سہولت کے لیے متعلقہ انکوائری آفس میں 6 زبانیں بولکنے والا عملہ تعینات کردیا۔

یہ عملہ عربی، انگریزی، اردو، انڈونیشین، فارسی اور ترک زبانیں بول اور سمجھ سکتا ہے۔

دی انکوائر اباؤٹ مدینہ سینٹر میں تعینات یہ عملہ روضہ رسول کے علاوہ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور اسلامی تہذیب سے متعلق میوزیم اور عالمی میلے سمیت مدینہ منورہ میں تمام اہم مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔

چوبیس گھنٹے تعینات رہنے والا عملہ مدینہ منورہ کے دیگر نمایاں مقامات اور ٹرانسپورٹیشن کے بارے میں بھی زائرین کو بتاتا ہے۔

کسی ہنگامی حالت میں بھی اس مرکز سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ معمر افراد بھی نقل و حرکت کے لیے اس مرکز سے مدد لے سکتے ہیں۔

Madina

INFORMATION CENER

MULTILINGUAL STAFF

SEERAT AND HISTORY MUSEUM