Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کو ملنے والی فنڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزارت اقتصادی امور نے ششماہی رپورٹ جاری کر دی،
شائع 18 جنوری 2024 11:03pm

وزارت اقتصادی امور نے ششماہی رپورٹ جاری کر دی، اقتصادی امور ڈویژن نے دسمبر 2023 تک غیر ملکی امداد کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کی ششماہی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان کو 5 ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ملی، جس میں سے دوست ممالک سے 72 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ملے۔

جولائی دسمبر میں کثیرالجہتی اداروں سے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر ملے جب کہ دوست ممالک کی طرف سے2ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹ حاصل ہوئے۔

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں عالمی بینک نے سب سےزیادہ رقم دی۔ پہلے 6 ماہ میں عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے59کروڑ ڈالر کاقرضہ دیا۔ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 29کروڑ ڈالر کا قرض دیا جب کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے16کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا۔

پاکستان نےپیٹرولیم درآمد میں ساڑھے59کروڑ ڈالر کی سعودی آئل سہولت بھی استعمال کی۔

اسلام آباد

Ministry of Economic Affairs

funding

half yearly report

external funding