Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب میں تین غیرملکی خواتین کو سزائیں

غیرقانونی داخل ہونے والے فرد کو پناہ دے رکھی تھی
شائع 18 جنوری 2024 03:57pm

سعودی عرب کی عدالت نے غیر قانونی طور پر ملک میں در آنے والوں کو پناہ دینے پر تین غیر ملکی خواتین پر جرمانہ کردیا۔

تینوں کو فی کس پچاس ہزار سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ سعودی عرب میں دراندازوں سے اشتراک عمل سنگین جرم ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ تواتر سے خبردار کرتی رہتی ہے کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب آنے والے کسی بھی فرد کو پناہ دینے پر جرمانے کے علاوہ پندرہ سال قید تک کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

غیر قانونی طور پر آنے والوں کو مدد کرنے کی پاداش میں حکومت 10 لاکھ تک سعودی ریال کا جرمانہ بھی عائد کرسکتا ہے۔

سعودی حکومت نے حال ہی میں ویزا سے متعلق قوانین نرم کیے ہیں تاکہ لوگ آسانی سے قانونی طور پر سعودی عرب آسکیں۔ دوسری طرف غیر قانونی تارکین کی حوصلہ شکنی کے لیے ان کے ساتھ ساتھ انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف بھی جرمانے اور سزائے قید کا اعلان کیا گیا ہے۔

Fines

SAUDI COURT

THREE WOMEN EXPATRIATES