Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چائے پراٹھے کے شوقین افراد یہ جان لیں!

اس ناشتے کو صحت مند بنایا جاسکتا ہے، تحقیق
شائع 18 جنوری 2024 11:50am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

موسمِ سرما میں صبح کا آغاز اگرچائے پراٹھے کے ناشتے سے نہ ہوتو صبح، صبح نہیں لگتی۔ غذائیت سے بھرپور یہ ناشتہ سب ہی کا پسندیدہ ہے۔

لیکن یہ ناشتہ مزید صحت مند بنایا جاسکتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق چائے کے ساتھ پراٹھا انسانی صحت کیلئے مفید نہیں ہے۔

ان چند تجاویز کا استعمال کرتے ہوئے پراٹھے اور چائے کا ناشتہ غذائیت سے بھرپور کھانے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

آٹے کے ساتھ سبز پتوں والی سبزیوں کو مکس کریں

اپنے پراٹھے کو مزید غذائیت سے بھرپور بنانے کے لئے اپنے پراٹھے کے آٹے میں سبز پتوں والی سبزیوں کو لازمی شامل کریں۔ پالک یا میتھی کے پتے کو باریک کاٹ کر آٹے میں گوندھا جاسکتا ہے۔

یہ سبزیاں وٹامنز، معدنیات اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں، جو دن کا آغاز کرنے کے لئے ضروری غذائی اجزاء فراہم کرتی ہیں۔

پروٹین سے بھرپور چیزیں استعمال کریں

اپنے پراٹھے کو زیادہ غذائیت سے بھرپور بنانے کے لیے پروٹین کو آٹے میں لازمی شامل کریں۔ اس میں پنیر، کاٹیج چیز، دال یا انڈہ شامل کیا جاسکتا ہے۔

پراٹھے میں مولی اور گوبھی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ یہ پٹھوں کی مرمت اور نشوونما میں مدد کرتا ہے۔

آئرن کے توے پر پکائیں

خواتین اکثر پراٹھا بنانے کیلئے نان اسٹک کا توا استعمال کرتی ہیں۔ پراٹھے کیلئے آئرن کے توے کا استعمال ایک اچھا انتخاب ہے۔

اس سے پراٹھے میں آئرن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے جو خاص طور پر آئرن کی کمی کے شکار افراد کے لئے فائدہ مند ہے۔

پکانے کے بعد گھی لگائیں

پراٹھے کو گھی یا تیل میں پکانا کسی صورت صحت مند نہیں ہے۔ پراٹھے کو ایسی ہی پکائیں اور جب پراٹھا تیار ہوجائے تو اس پر ایک چمچ دیسی گھی پھیلا دیں۔ دیسی گھی نہ صرف بھرپور ذائقہ میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اس میں صحت مند چربی، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس بھی شامل ہوتے ہیں۔

دہی کے ساتھ لطف اٹھائیں

اگرچہ پراٹھا اور چائے موسمِ سرما میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ لیکن یہ ایک صحت مند ناشتہ نہیں ہے۔ پراٹھے کو دہی، چٹنی، یا گھر کے بنے اچار کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

پروبائیوٹکس سے بھرپور دہی ہاضمے کے لئے صحت مند ہوتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور پراٹھا اور پروبائیوٹک سے بھرپور دہی ایک صحت بخش ناشتہ ہے جو غذائی اجزاء کے صحت مند توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

صحت

Ghee

lifestyle

healthy lifestyle

breakfast

protein

Chai Paratha