Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے 47 امیدوار تاحال فائنل نہ کرسکی

عام انتخابات 2024 کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔
شائع 18 جنوری 2024 10:38am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا، تاحال 47 امیدواروں کے حتمی نام آنا باقی ہیں۔

پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے اپنے 859 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ تاہم دونوں ایوانوں کے لیے تاحال 47 امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ کیا جاسکا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے کُل 266 حلقوں میں 8 حلقوں کے لیے امیدواروں کے نام فائنل نہ ہوسکے۔

پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں میں سے تاحال 5 حلقوں میں سے پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں جبکہ سندھ کے 130 حلقوں میں سے بھی پی ٹی آئی کے 10 امیدواروں کے نام تاحال فائنل نہیں ہوسکے۔

خیبرپختونخوا کے 115 حلقوں سے بھی پی ٹی آئی 4 امیدواروں کے حتمی نام نہیں دے سکی۔

اسی طرح سے بلوچستان اسمبلی کیلئے بھی تاحال کل 51 حلقوں سے 20 حلقے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے خالی ہیں۔

pti

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024