Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات یک طرفہ ہوتے نظر آرہے ہیں، فیصل قریشی

سندھ کلچر مارٹ کے افتتاح کے موقع پر اداکار کی گفتگو
شائع 18 جنوری 2024 12:02am

آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن شفاف ہونے چاہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ بہت سی چیزیں یک طرفہ ہورہی ہیں ۔

سندھ کلچر مارٹ کے افتتاح کے موقع پر اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے فنکاروں اور ثقافت کے فروغ کیلئے جو اقدام اٹھائے ہیں اسے نئی آنے والی حکومت کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر اچھے کام میں مزید نئے کام کا اضافہ کریں لیکن ہمارے یہاں مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ایک آدمی ایک کام شروع کرتا ہے پھر حکومت تبدیل ہوتی ہے اور وہ کام وہیں بند ہوجاتا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے کام کی وجہ ملک کے چھوٹے چھوٹے علاقوں میں جاتے ہیں چاہیے پنجاب ہو یا خیبر پختوخوا ، سندھ ہو یا بلوچستان ہر جگہ اپنے ملک کی ثقافت دیکھی ہے ہمیں اس کلچر کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔

میں نے پورا پاکستان گھوما ہے اور اپنے ملک کا ایک وسیع کلچر دیکھا ہے دنیا بھر کی طرح ہمیں بھی اپنے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ اگر آپ ترکیہ کی بات کریں وہ وہاں دیکھیں چھوٹی چھوٹی سی چیزوں میں وہ اپنے ملک کی ثقافت کو پیش کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ شاید ہم اسی وجہ سے پیچھے ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو فروغ نہیں دیتے۔

حال ہی میں دنیائے فانی سے کوچ کرنے والے فنکار خالد بٹ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خالد بٹ گزشتہ 50سالوں سے انڈسٹری میں کام کررہے تھے لیکن لوگ ان کو سمجھ نہیں پائے۔

انہوں نے حالیہ ڈرامہ خئی کی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈرامے کے پوسٹر پر ان کی تصویر لگائی گئی تو بہت خوش تھے انہوں نے مجھ سے کہا یہ زمانے سے کام کر رہا ہوں لیکن آج تک میری تصویر کسی پوسٹر بھی نہیں تھی ۔

گزشتہ ہفتے 11 جنوری کو اداکارخالد بٹ خالق حقیقی سے جاملے تھے ان کا ڈرامہ خئی ان دنوں نشر کیا جارہا ہے جس میں فیصل قریشی کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں ۔

Faysal Quraishi

GENERAL ELECTION 2024