Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے متعلق اہم فیصلہ

وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
شائع 17 جنوری 2024 10:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن اور مستقبل کا تعین کرنے کیلٸے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فواد حسن فواد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ نگران حکومت نے کرکٹ بورڈ کے الیکشن اور دیگر امور پر وزارت قانون سے رائے لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ میں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف، سی او او سلمان نصیر سمیت وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن سمیت دیگر معاملات کا جاٸزہ لیا گیا۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت قانون کی معاونت سے کرکٹ بورڈ کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا، جبکہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری سب چاہتے ہیں، طے کردہ طریقہ کار کے تحت مشاورت کے ذریعے آگے بڑھیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کیلٸے 16جنوری کو اجلاس بلایا تھا لیکن وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ہدایت پر پی سی بی اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ آٸین کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اختیار پی سی بی کو ہے۔

Pakistan Cricket Team

zaka ashraf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)