Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسمارٹ فونز کی دنیا میں ایپل کا راج قائم

ایپل، اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد سام سنگ سے آگے نکل گیا
شائع 17 جنوری 2024 08:52pm
فوٹو ــ روئٹرز
فوٹو ــ روئٹرز

ایپل نے اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت کے بعد دنیا پر اپنا راج قائم کرلیا ہے۔ ایپل اپنے کامیاب ماڈلز کے ذریعے سام سنگ سے آگے نکل گیا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے اعداد و شمار جاری کیا ہے۔ جس سے پتا چلا کہ دنیا میں گزشتہ سال جو اسمارٹ فونز فروخت ہوئے ان میں سب سے زیادہ ایپل کے اسمارٹ فونز تھے جس کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے۔

اگر گزشتہ سال فروخت ہونے والے سام سنگ کے اسمارٹ فونز کی بات کی جائے تو دنیا بھر میں سام سنگ کے 19.4 فیصد اسمارٹ فونز فروخت ہوئے۔ اس طرح ایپل اپنے کامیاب ماڈلز کے ذریعے سام سنگ سے آگے نکل گیا۔

آئی ڈی سی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال 2023 میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ اسمارٹ فونز فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین فیصد کم ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اسمارٹ فون بنانے والی پانچ بڑی کمپنیوں کی فہرست میں ایپل اور سام سنگ کے علاوہ تین کمپنیاں شاؤمی، اوپو اور ٹرانشن ہیں، اور یہ چین کی کمپنیاں ہیں۔

TECHNOLOGY

smartphones

social media

Apple

Samsung