Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب کی بار بریانی کے بجائے ’مٹن تاہری‘ پکا کردیکھیں

'آج کیا پکائین' جیسے سوال سے پریشان خواتین کے لیے آزمودہ ترکیب
شائع 17 جنوری 2024 04:08pm
تصویر: یوٹیوب
تصویر: یوٹیوب

خواتین کیلئے یہ سوال کہ ’آج کھانے میں کیا پکائیں‘ خاصا پریشان کن سوال ہوتا ہے۔ لیکن پریشان ہونے کے باوجود بھی کھانے کی ڈش کا فیصلہ ہو نہیں پاتا۔

آج کل ہر گھر میں ہی کھانوں کو لے کرنخرے کیے جاتے ہیں، کوئی چاول کا شوقین ہے تو کوئی روٹی سالن کھانا پسند کرتا ہے۔

ذیل میں موجود مٹن تاہری خواتین کیلئے اس سوال سے چھٹکارا پانے کیلئے ایک عمدہ ڈش ہوسکتی ہے۔

گوشت خور اور چاولوں کے شوقین نہ صرف اسے مزے سے کھائیں گے بلکہ تعریفی جملے بھی ادا کریں گے۔

مٹن تاہری کی ترکیب

اجزا:

700 گرام مٹن، 500 گرام باسمتی چاول، 2 چھوٹے کٹے ہوئے پیاز، 2 درمیانی ٹماٹر، 2 چمچ دہی، 2 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، 1 چائے کا چمچ پسی لال مرچ، 1 چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر، 1 چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر، نمک حسبِ ذائقہ، 2 چمچ لیموں کا رس، 2 چمچ کٹا ہرا دھنیا، 1 چمچ کتا پودینہ اور تلی ہوئی پیاز گارنشنگ کے لئے۔

ترکیب:

سب سے پہلے ایک بڑے پیالے میں مٹن، دہی، ادرک لہسن پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، نمک، کٹا دھنیا، کٹی ہری مرچ کو اچھی طرح مکس کرلیں اور ایک گھنٹہ میرینیشن کیلئے رکھ دیں۔

پریشر کُکر میں تیل ڈال کر گرم کریں، پھر اس میں الائچی، دار چینی، لونگ اور کالی مرچ شامل کریں۔

اس کو بھون لیں اور پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں، پیاز کو کرسپ اور براؤن ہونے تک پکائیں۔

اب اس میں ٹماٹر اورمیرینیٹ کیا ہوا مٹن شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں دھنیا کے پتے، ہری مرچ اور 1 کپ پانی شامل کریں۔

پھر ڈھکن ڈھانپ لیں اور 25 منٹ کیلئے پکائیں، جب گوشت گل جائے تو اس میں چاول شامل کریں اور حسبِ ضرورت پانی بھی شامل کریں۔

چاول پکنے کے بعد اسے دم دیں اور مٹن تاہری کے لطف اٹھائیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Food Lover

Cooking

RIce

Mutton Tahiri