فریز کی ہوئی سبزیاں پکاتے وقت ذائقہ برقرار رکھنے کیلئے یہ غلطیاں نہ کریں
خواتین سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کیلئے انہیں بند کنٹینرز میں فریز کردیتی ہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان کی یہ تکینک سبزیوں کی کٹائی میں صرف ہونے والے وقت کو خاصا بچاتی بھی ہے لیکن فریز ہوئی سبزیاں جب پکائی جاتی ہیں تو یہ اپنا ذائقہ کھو دیتی ہیں۔
ان سبزیوں کو پکانے میں خواتین سے درج ذیل غلطیاں سرزد ہوتی ہیں جو ذائقے کو متاثر کرتی ہیں۔
کمرے کا درجہ حرارت
فریز کی ہوئی سبزیوں کو تھوڑی دیر روم ٹمپریچر پرنہ رکھنا ان سبزیوں کے ذائقے کو خراب کردیتا ہے۔
اس کیلئے بہتر ہے کہ انہیں فریزر سے نکالنے کے بعد تھوڑی دیر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیں یا انہیں مائکروویو کرلیں۔
مصالحوں کا استعمال
تازہ سبزیوں میں قدرتی مٹھاس اور کرنچ ہوتا ہے جو فریز کی ہوئی سبزیوں میں نہیں ہوتا۔ اس لئے مصالحہ شامل کرتے ہوئے ان سبزیوں کے ذائقے کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
بہت زیادہ پکانا
یہ خیال کہ ان سبزیوں کو تازہ سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک پکانے کی ضرورت ہوتی ہے سراسر غلط ہے۔ فریز کی ہوئی سبزیاں تازہ سبزیوں کے مقابلے میں تیزی سے پکتی ہیں۔
ان سبزیوں کو چولہے پر زیادہ دیر تک چھوڑنے سے ان کا ذائقہ خراب ہوجاتا ہے۔
مکمل نہ پکائیں
فریز کی ہوئی سبزیوں کو مکمل پکانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کچھ سبزیاں جیسے گاجر اور کارن کو پکانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہیں صرف کمرے کے درجہ حرارت پر لانا کافی ہوتا ہے۔
خشک نہ کرنا
اکثر خواتین فریز کی ہوئی سبزیوں کو پکانے سے پہلے انہیں پگھلنے کے بعد خشک نہیں کرتی ہیں جس سے ان کا ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے۔
ان سبزیوں کو فریزر سے نکالنے بعد ان سے اضافی پانی نکالنے کے لئے انہیں کسی پیپر ٹاول پر رکھیں۔
Comments are closed on this story.