Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گرفتاری کے باوجود اصولوں پر کھڑا ہوں، کمرہ عدالت سے شیخ رشید کا ویڈیو پیغام

شیخ رشید احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2024 02:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کیے جانے والے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کمرہ عدالت سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد شیخ رشید کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا تھا۔

شیخ رشید احمد کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ لینے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازآصف نے کی

عدالت نے پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سربراہ عوامی لیگ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

کمرہ عدالت سے جاری ویڈیو بیان میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں گرفتاری کے باوجود اپنے اصولوں پر کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کےخلاف پی ٹی آئی کے ورکرزقلم دوات کو ووٹ دیں، جو پی ٹی آئی کا ورکرز ووٹ نہیں دے گا وہ پی ڈی ایم کا ورکرہوگا۔

ماضی کی طرح شیخ رشید نے ایک بار ویڈ یوہپیغام میں یہ بھی کہا کہ 23 دن تشدد برداشت کیا اور 40 دن کا چلہ کاٹا لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔ ،

pti

Sheikh Rasheed

Awami Muslim League

9 May