Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی مسافر پوری پرواز کے دوران طیارے کے ٹوائلٹ میں پھنسا رہا

عملے نے خصوصی نوٹ ٹوائلٹ میں داخل کرکے مسافر کی ڈھارس بندھائی
شائع 17 جنوری 2024 02:04pm

بھارت میں ایک شخص مسافر طیارے کے ٹوائلٹ میں پھنس گیا۔ بدحواس ہونے پر عملے نے خصوصی نوٹ لکھ کر اس کی ڈھارس بندھائی۔

یہ حادثہ 16 جنوری کو ممبئی سے بنگالورو (بنگلور) کی پرواز کے دوران رونما ہوا۔ اسپائس جیٹ ایئر لائن کے طیارے میں ایک مسافر ٹوائلٹ گیا تو تالا خراب ہوجانے پر ایک گھنٹے تک پھنسا رہا۔

مسافر ٹیک آف کے فوراً بعد ٹوائلٹ گیا اور طیارے کے بنگالورو پہنچنے تک نکل نہ سکا۔

لینڈنگ کے بعد ائر پورٹ کے ٹیکنیشینز کو بلایا گیا جنہوں نے دروازہ کھولا۔

اسپائس جیٹ نے اس حادثے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے مسافر کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کردی ہے۔

ائر لائن کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران ٹائلیٹ میں پھنسے ہوئے مسافر کی عملے نے مسلسل راہ نمائی کی اور ڈھارس بندھائی۔

دروازہ کھولنے کی کوششیں ناکام ہوجانے پر کیبن کریو نے ایک نوٹ لکھ کر ٹائلیٹ کی جھری سے اندر داخل کیا جس میں مسافر سے کہا گیا تھا کہ وہ بدحواس نہ ہو اور سکون سے بیٹھا رہے۔

SPICE JET

INDIAN FLIGHT

LOCKED TOILET

SPECIAL NOTE