Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ایران سے ملنے والی ہدایات پر بھتہ وصول کرنے والے ملزمان گرفتار

ایک ملزم کا خاندان 3 سال سے ایران چاہ بہار میں رہائش پذیر ہے۔ ترجمان رینجرز
شائع 17 جنوری 2024 01:10pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گارڈن میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دو بھتہ خورگرفتارکرلیے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو بھتہ وصولی کے لیے ایران سے ہدایات دی جا رہی تھی، ملزمان میں نور محمد اور عیسیٰ شامل ہیں۔

ملزمان نے ٹمبرمارکیٹ کے دکاندارسے5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا، آئرن اسٹورکے مالک کو واٹس ایپ پر کال کرنے والے ملزم نے اپنی شناخت وصی اللہ لاکھو کے نام سے ظاہر کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کی 50 ہزاربھتہ دینے پر بات طے ہوگئی تھی، انہوں نے آئرن اسٹورمالک کو اپنےملازم کے ہاتھوں رقم بھیجنے کا کہا۔ رینجرز کی خصوصی ٹیم نے جدید تکنیک کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

رینجرز ترجمان نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشافات کیے، انہیں بھتہ وصولی کے لیے ایران سے ہدایات دی جا رہی تھی۔ ملزم عیسیٰ کا خاندان 3 سال سے ایران چاہ بہار میں رہائش پذیر ہے۔

ملزم عیسیٰ کا خاندان گزشتہ تین سال سےایران کے شہر چاہ بہار میں رہائش پذیر ہے، ملزمان نے ٹمبرمارکیٹ کے دکاندار سے پانچ لاکھ بھتہ طلب کیا اورپچاس ہزار میں بات طے ہوئی۔ ملزمان نے آئرن اسٹورمالک کو اپنےملازم کے ہاتھوں رقم بھیجنے کا کہا،ملزمان کورینجرز کی خصوصی ٹیم نے جدید تکنیک کے استعمال سے گرفتارکیا،

ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

karachi

rangers

extortion