Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب میں پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ماہ رمضان 26 سال کے بعد سرما کےموسم میں آرہا ہے۔
شائع 17 جنوری 2024 12:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے مسلمان مارچ 2024 میں ماہ مقدس کے استقبال کے لیے پُرجوش ہیں، سعودی عرب میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ان کے حساب سے سعودی عرب میں پہلاروزہ 11 مارچ کو ہوگا۔

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا کہ سرما کا موسم 22 دسمبر سے شروع ہوکر 20 مارچ تک جاری رہے گا۔

اس لحاظ سے ماہ رمضان 26 سال کے بعد سرما کےموسم میں آرہا ہے۔ سال 2031 تک رمضان المبارک سرما میں اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آیا کرے گا۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات بھی مختلف ہوتے ہیں، رواں سال روزے کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے لیکر سے 17 گھنٹے سے زائد تک ہونے کا امکان ہے۔

سعودی عرب اور مصر میں ممکنہ طورپر روزے کے اوقات مقامات کے لحاظ سے 13 سے 15 گھنٹے تک ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔

Saudi Arabia

Ramadan

Moon sighting