Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنی حساسیت کو مار دیا تو اداکاری نہیں کرسکتی، سجل علی

اداکارہ نے خود سے جُڑی ایک دلچسپ حقیقت مداحوں کے ساتھ شیئر کی
شائع 17 جنوری 2024 03:00pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے خود سے جُڑی ایک دلچسپ حقیقت مداحوں کو بتائی ہے۔

سوشل میڈیا پر سجل علی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے ۔

یہ وائرل کلپ ایک پروگرام کا ہے جس میں مدعو کی جانے والی سجل علی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے کمزور اور سہمے ہوئے کردار ادا کرنے کے سوال پر سجل علی نے کہا کہ ’میں کافی حساس نیچر کی ہوں لیکن اب وقت کے ساتھ ایک لیئر ضرور آگئی ہے۔ لوگوں کو دیکھنے میں لگتا ہے کہ میں مضبوط کردار کی مالک ہوں‘۔

نوجوان اداکارہ نے مزید کہا کہ ’لیکن اگر میں نے اپنے اندرحساسیت کو مار دیا تو میں اداکاری نہیں کرسکتی۔ وہ میں کبھی مرنے دے بھی نہیں سکتی میں، میرے اندر جذبات تو بھرے پڑے ہیں‘۔

سجل علی نے خود پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ہر طرح کا جذبہ رکھتی ہوں اور مجھے اس پر بہت زیادہ فخر ہے‘۔

Instagram

Viral Video

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

SAJAL ALI

showbiz celebrities

Roles

Emotions

Characters