Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات کی ائرلائن میں 5 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان

ریکروٹمنٹ ٹیمیں سارا سال دنیا بھر میں 460 مقامات پر بھرتی کے خواہش مند افراد کی قابلیت جانچیں گی۔
شائع 17 جنوری 2024 11:36am

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ایمیریٹس نے کیبن کریو اور دیگر متعلقہ عہدوں پر پانچ ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ایمیریٹس کی طرف سے سالِ رواں کے دوران عالمی سطح پر بھرتیوں کا حصہ ہے۔

یہ ملازمتیں فضائی میزبانی کے علاوہ ہوا بازی کے دیگر شعبوں سے بھی متعلق ہیں۔

ایمیریٹس نے ایک بیان میں بتایا کہ A350 طیاروں کا نیا بیڑا خریدا جارہا ہے۔ اس کے نتیجے میں نئی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔ فلائٹ اٹینڈنٹ اور دیگر ملازمتوں کے لیے کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے۔ اس حوالے سے اہلیت کے معیار کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

انگریزی اور دیگر زبانیں بولنے کی صلاحیت پُرکشش اضافی قابلیت ہے۔ ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے ٹیم ورک کے حوالے سے ذہن تیار کرنا لازم ہوگا۔

بھرتی کے خواہش مند افراد کو متحدہ عرب امارات کے ورک ویزا کی اہلیت کے معیار پر بھی پورا اترنا ہوگا۔

ایمیریٹس نے بتایا ہے کہ سالِ رواں کے دوران اس کی ریکروٹمنٹ ٹیمیں دنیا بھر میں 460 مقامات پر امیدواروں کی قابلیت جانچیں گی اور انٹرویوز کریں گی۔ ایمیریٹس نے گزشتہ برس بھی کیبن کریو کے لیے 8 ہزار افراد کو بھرتی کیا تھا۔ اگست 2023 تک ایمریٹیس کے کیبن کریو کی تعداد 21500 ہوچکی تھی۔

emirates

NEW RECRUITMENT

ATTRACTIVE PACKAGES