Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواہش ہے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں، یمنیٰ زیدی

اداکارہ نے پسندیدہ ہیرو کا نام بتاتے ہوئےوہ خوبیاں بھی بتائیں جو وہ اپنے شریک حیات میں دیکھنا چاہتی ہیں
شائع 17 جنوری 2024 09:29am
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

ڈرامہ ’تیرے بن‘ سے شہرت کی بُلندی کو چھونے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بتایا ہے کہ وہ اپنے ہونے والے لائف پارٹنر میں کیسی خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

لائف پارٹنر کی خوبیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ’ایک اچھا انسان ہونا چاہئے، دل کا بہت اچھا ہو، شارپ اورذہین ہونا چاہئے۔ صورت سے زیادہ سیرت کا اچھا ہونا چاہئیے اور میرے ساتھ اس کی اچھی کمپینین شپ ہو‘۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کسی کو پسند نہیں کرتی ہیں اور ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ ’آپ کو کون سا ہیرو پسند ہے؟‘ تو یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ’مجھے ٹام کروز پسند ہیں لیکن میں انہیں ہیرو کے طور پر ہی پسند کرتی ہوں۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر مجھ سے کم اچھے نظر آئیں‘۔

یمنیٰ زیدی پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول ترین اداکارہ ہیں، ان کا ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔ یمنیٰ زیدی پاکستانی فلم ’نایاب‘ میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کریں گی۔

Interview

Wedding

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Yumna zaidi

NAYAB

showbiz celebrities

Tere Bin

Pakistani Film

Life Partner

Qualities