Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات فنکاروں کی نظر سے

آرٹ فیسٹ کراچی 2024 کا آغاز ہوگیا
شائع 16 جنوری 2024 11:59pm

صوبائی وزیر ثقافت سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے مقامی آرٹ گیلری میں ہونے والی نمائش آرٹ فیسٹ کراچی 2024 کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیر ثقافت سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان کے آئندہ مسائل میں سے اہم اب مسئلہ کلائیمیٹ چینج بھی ہے۔

نگراں وزیر ثقافت سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کہتے ہیں آرٹ کے شعبہ سے وابستہ افراد اپنے کام سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کے بارے میں موثر پیغام دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا بھر ماحولیاتی اثرات پر بات کی جاتی ہے پاکستان میں بھی اس ضمن شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے، آرٹس کی نظر سے کلائیمیٹ چینج کو دیکھنا انتہائی حساس معلوم ہوتا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ فن پاروں کی نمائش میں 43 آرٹسٹ نے حصہ لیا ہے، نمائش میں خاص طور پر نئے ابھرنے والے آرٹس 10 آرٹسٹ بھی شامل ہیں۔

نمائش میں آرٹ، کلائیمیٹ چینج کے حوالے سے مختلف سیشنز بھی رکھے گئے ہیں، آرٹ فیسٹ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

climate change

environment

ART Exibition