Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

طیبہ گل ہراسانی کیس: سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ذاتی حیثیت میں طلب

عمران ڈوگر سمیت دیگر ملزمان بھی 30 جنوری طلب
شائع 16 جنوری 2024 07:46pm
ایک منٹ میں تمہاری زندگی تباہ کر سکتا ہوں۔ فوٹو — فائل
ایک منٹ میں تمہاری زندگی تباہ کر سکتا ہوں۔ فوٹو — فائل

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی نے طیبہ گل ہراسانی کیس میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 30 جنوری کو طلب کرلیا۔

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال ودیگر کے خلاف طیبہ گل ہراسگی کیس کی سماعت ہوئی۔

وفاقی ادارہ محتسب برائے انسداد ہراسانی کی چیئرپرسن فوزیہ وقار نے کیس کی سماعت کی، شکایت کنندہ طیبہ گل ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں۔

سابق چیرمین نیب نے علالت کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔

شکایت کنندہ طیبہ گل نے استدعا کی میرے کیس کے مرکزی ملزم جاوید اقبال اور عمران ڈوگر کو طلب کیا جائے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ طیبہ گل نے ہائیکورٹ میں نیب تفتیشی افسرعمران ڈوگر کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہے، جس پر طیبہ گل نے کہا کہ ہتک عزت اور ہراساں کرنے میں فرق ہوتا ہے یہ 2 مختلف کیسز ہیں۔

سماعت کے دوران دیگر ملزمان کے وکلاء نے وکالت نامے جمع کروانے کے لئیے وقت مانگ لیا۔

چیئرپرسن وفاقی محتسب نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل وکالت نامہ جمع کروا دیا جائے اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرملزمان ہرصورت میں جواب جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں

طیبہ گل کیس: عمران خان اور جاوید اقبال کو آج انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم

حکومت کا طیبہ گُل کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

وفاقی محتسب نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اور نیب تفتیشی افسر عمران ڈوگر سمیت 12 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 30 جنوریتک ملتوی کردی۔

Javed Iqbal

tayyaba gul

Anti Harassment Ombudsman

Federal Anti Harassment Ombudsman