جامعہ کراچی میں ہیلمٹ لگائے افراد کا لائبریری کے اندر نوجوانوں پر تشدد
جامعہ کراچی کی لائبریری میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران طلبا نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کرسیاں بھی پھینکتے رہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کا ہے جو 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان پیش آیا تھا۔ دونوں فریقین میں سے کسی نے بھی قانونی کارروائی کیلیے رجوع نہیں کیا۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ’ہیلمٹ لگائے افراد نے لائبریری کے اندر نوجوانوں پر تشدد کیا‘۔
لائبریری میں ہونے والے تصادم کے دوران طلبہ تنظیموں کے کارکنان ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکتے رہے۔ واقعے کے بعد جامعہ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
جھگڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جو شاید کسی موبائل فون سے بنائی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لائبریری کا روم خالی ہوچکا ہے جبکہ چند افراد کسی کو مارتے پیٹتے دکھائی دے رہے ہیں جس میں سے ایک شخص نے ہیلمٹ بھی پہن رکھا تھا۔
جھگڑے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے دونوں گروپ ایک دوسرے پر تشدد کرنے کے ساتھ کرسیاں بھی پھینک رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.