کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بال بال بچ گئی جبکہ ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی تاہم خوش قسمتی سے ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس کو حادثہ لاہور آتے ہوئے گوجرہ کے قریب پیش آیا، حادثہ ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا تاہم قراقرم ایکسپریس کے تمام متاثر محفوظ رہے۔
کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے قراقرم ایکسپریس ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہو گئی اور ٹرین کو زور دار جھٹکا لگنے سے مسافروں میں خوف پیدا ہو گیا۔
مزید پڑھیں
لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس خوفناک حادثے سے بچ گئی
کراچی ایکسپریس ٹرین کی پاور وین میں آگ لگ گئی
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی
ٹرین انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے کے بعد جیسے ہی ٹرین رکی تمام مسافر بوگیوں سے باہر نکل آئے جبکہ مسافروں کو جلد ضروری مرمت کے بعد لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.