Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس سینکڑوں پوائنٹس گر گیا

کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 63 ہزار 737 پوائنٹس پر بند ہوا
شائع 16 جنوری 2024 04:55pm
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، فوٹو ــ فائل
پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، فوٹو ــ فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس سینکڑوں پوائنٹس گر گیا۔

منگل کے روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں ایک فیصد کے قریب گراوٹ دیکھی گئی۔

100 انڈیکس میں 531 پوائنٹس کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 63 ہزار 737 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے آٹو سیکٹر میں اس وقت مندی کا مظاہرہ کیا جب رضاکارانہ ڈی لسٹنگ کمیٹی (وی ڈی سی) کی جانب سے اسپانسر کی اصل پیشکش کے مقابلے میں 50 فیصد پریمیم کی پیشکش کی گئی۔ ہونڈا کار اور دیگر حصص بھی منفی زون میں گہرے رہے۔

سیمنٹ، کیمیکل اور انڈیکس ہیوی آئل اینڈ گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں میں بھی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی وجہ یہ تھی کہ سرمایہ کاروں نے مثبت رجحانات کی کمی کے باعث منافع خوری کا سہارا لیا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز بھی انڈیکس 368.26 پوائنٹس یا 0.57 فیصد کی کمی کے ساتھ 64,269.38 پر بند ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار ایسے مثبت محرکات کی تلاش میں ہیں جو 100 انڈیکس کے 2023 ء میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد سامنے آئے۔ گزشتہ سال میں انڈیکس نے تقریبا تمام بڑے اثاثوں کی کلاسوں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

pakistan economy

bullion rates

dollar vs rupee

US Dollars

Pakistan Stock Exchange (PSX)