Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری ، پی ٹی آئی کا نام شامل

گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے13جماعتوں کوڈی لسٹ کردیا تھا
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 11:22pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی،پاکستان تحریک انصاف رجسٹرڈ جماعتوں میں شامل ہے جبکہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 4 سینیٹرز کی ممبر شپ معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا نام بھی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت پاکستان بھر سے 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 4 سینیٹرز کی ممبر شپ معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن نے مصدق ملک، عون عباس ، صابر شاہ اور ثمینہ ممتاز کی ممبرشپ معطل کی ہے۔

واضح رہے سینیٹرز نے اثاثوں کی تفصیلات 31دسمبرتک فراہم کرناتھی، الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کے تحت ممبرشپ معطل کی ہے۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

GENERAL ELECTION 2024

REGISTERED POLITICAL PARTIES