Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائیہ کی حاضرسروس افسر ’مس امریکا‘ بن گئیں

مس امریکا کا تاج اپنے نام کرنے والی میڈیسن مارس مس کولوراڈو بھی رہ چکی ہیں
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2024 03:01pm
تصویر: ایکس
تصویر: ایکس

امریکی فضائیہ کی سیکنڈ لیفٹیننٹ میڈیسن مارش نے مس امریکا کا تاج اپنے نام کرلیا۔ میڈیسن سالانہ مقابلہ جیتنے والی پہلی حاضر سروس ممبربن چکی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مس مارش نے مقابلے میں امریکی ریاست کولوراڈو جو یو ایس ائر فورس اکیڈمی کا ہیڈ کوارٹر ہے، کی نمائندگی کی۔

امریکی ائر فورس کے مطابق میڈیسن مارش ائرفورس میں خدمات سر انجام دینے کے علاوہ ہارورڈ یونیورسٹی میں فزکس کے شعبے میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر امریکی فضائیہ نے میڈیسن مارش کو مبارک باد دیتے ہوئے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔ پوسٹ میں انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک نوٹ بھی لکھا۔

مقابلہ سے پہلے میڈیسن مارش نے نیواڈا میں ائر فورس کے ایک اڈے پر پرواز سے قبل اپنے ساتھی اسٹاف ممبران سے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ائر فورس کے امیج کو مزید بہتر بنانے کے مقصد کیلئے انہوں نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔

ائر فورس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میری کزن طویل عرصے سے ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے، یہ چیز مجھے بہت پسند ہے کیونکہ وہ اپنے اس اقدام سے کمیونٹی کا ایک مثبت پہلو اجاگر کر رہی ہے، میں اس کے ان اقدام سے متاثر ہوں‘۔

مس مارس کے مطابق، ’انسان کچھ بھی حاصل کرسکتا ہے، بس اس کی لگن ہونی چاہیے۔ ملٹری کی ٹریننگ کی وجہ سے مجھے خود کو فٹ رکھنے میں مدد ملی ہے‘۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مس امریکا کا تاج اپنے نام کرنے والی یہ افسر پہلے مس کولوراڈو بھی رہ چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

lifestyle

U.S AIR FORCE

Ex twitter

Miss America

Madison Marsh

Miss America 2024