Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیرانی گروپ سے الحاق رؤف حسن نے ختم کیا ، شیر افضل مروت

مولانا گل نصیب نے پی ٹی آئی سے بلّے کے نشان کی واپسی قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔
شائع 16 جنوری 2024 12:49pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ شیرانی گروپ سے الحاق رؤف حسن نے ختم کیا۔

شیر افضل مروت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی شیرانی گروپ اتحادی نہیں رہے۔

جے یو آئی شیرانی کے مولانا گل نصیب نے پی ٹی آئی سے بلّے کا نشان واپس لینے کو قانونی فیصلہ قرار دیا تھا۔

اس حوالے سے مولانا گل نصیب نے کہا تھا کہ جب پی ٹی آئی وکلاء دفاع نہ کر سکے تو سپریم کورٹ کا کیا قصور؟

انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیا تھا۔

pti

Sher Afzal Marwat

Election 2024

pti bat